مینگورہ ، سوات تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں پولیس موبائیل پرفائرنگ،4 اہلکار زخمی ،مٹہ اسپتال منتقل. پولیس کے مطابق پولیس موبائیل گاڑی جب کچھ تھانوں میں وارلس سسٹم مرمت کرنے کے بعد واپسی پر آرہی تھی تو مدین اور کالاکوٹ کے درمیان چورن گھٹ کے مقام نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ،جن میں دو وارلس مکینک بھی شامل ہے .
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے مٹہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اسپتال میں ڈاکٹروں نے زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے. پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کے تلاش کے لیے سرچ اپریشن شروع کردی ہے
248 total views, no views today
Comments


