مٹہ، ڈرگ انسپکٹر سوات مصطفی اور تحصیلدار ہدایت اللہ نے مٹہ بازار پر اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران انہوں نے میڈیکل سٹور،کلینکل لیبارٹریوں میں ادویات اور سرٹیفیکیٹس چیک کئے۔چھاپے کے دوران عظمت میڈیکل سٹور سے ایک کاٹن غیررجسٹرڈ انڈین ادویات برآمد کر کے دوکان کو سل کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر کے آتے ہی 90فیصد میڈیکل سٹورز اور میڈیکل سنٹرزبند پائے گئے۔اُنہوں نے لیبارٹویوں کو بھی چیک کیا۔انکے ایچ آر اے رجسٹریشن و دیگر سرٹیفکیٹس بھی چیک کئے۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر مصطفی نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کو غیر قانونی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائی گی۔اسکے علاوہ ہم ٹارگیٹ وزٹ کرینگے۔اور جو بھی ملوث ہوگا۔انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی۔اس موقع پر مظفر اللہ بھی موجود تھے۔
498 total views, no views today


