سوات، کوکاری میں باروچی خانے کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ،خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقے کوکاری میں بخت زمان ولد شاہ زرین نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب تھی جس میں اچانک باورچی خانے کی چھت گر گئی جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا
جہاں پر سبحان عمر سات سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جبکہ دیگر زخمیوں میں مروا ،ناز بیگم ،روزی مند ،خالدہ اور خائستونوشامل ہے جنکو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
345 total views, no views today
Comments


