سوات، کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاج ملاکنڈ ڈویژن تک وسیع ،ڈویژن بھر میں 27 جولائی بروز بدھ مکمل شٹرڈوان ہڑتال ہوگا ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف ڈویژن بھر کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور اس سلسلے میں کل جماعتی کانفرنس میں احتجاج کو ڈویژن تک وسیع کرنے کے فیصلے کے بعد اس سلسلے میں ڈویژن بھر کے سات اضلاع کے تاجر برادری کے صدور سے رابطے کئے گئے جس میں اتفاق کیا گیا اور اب 27 جولائی بروز بدھ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں شٹرڈاون ہڑتال کیا جائیگا اور تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جاینگے ،جبکہ سوات میں مین بازار میں صبح نو بجے احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا جس میں تاجر برادری ،سول سوسائٹی ،وکلاء برادری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور کارکن شریک ہونگے اور شدید احتجاج کیا جائیگا ۔
618 total views, no views today


