بریکوٹ،پی ٹی آئی تحصیل ناظم گوہر ایوب خان اور معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کے ایڈوائزر سید باچا حسین نے کہاہے کہ بریکوٹ گرڈ کو دوماہ میں مکمل کرنے کا وعدہ چیف پیسکو پورا کررہے ہیں جنہوں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ کیا تھا ۔اب انجینئر امیر مقام سیاسی سکور کرکے عوام پر ظاہر کررہے ہیں کہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی ریکارڈ وقت میں مکمل کرنا ان کا کارنامہ ہے جو کہ اصل حقائق کے منافی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں سے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ شموزئی فیڈر کا تنازعہ ضلع دیر اور علاقہ شموزئی کے عوام مابین چل رہا تھا ۔تنازعے کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواپرویز خٹک نے میٹنگ طلب کرلیا جس میں صوبائی ممبران سوات اور ضلع دیر کے علاوہ چیف پیسکو بھی موجود تھے ۔شموزئی تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے چیف پیسکو نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو یقین دہانی کرائی اور کہاکہ انشاء اللہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کو بہت جلد مکمل کرکے پورے تحصیل بریکوٹ کے بجلی کے مسائل ختم ہوجائیں گے لیکن اب انجینئر امیر مقام بریکوٹ گرڈ اسٹیشن پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں اور عوامی حمایت حاصل کررہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیان نہیں ہوں گے۔
640 total views, no views today


