مینگورہ، پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال صوبائی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن روئیداد شاہ گروپ کی طرف سے سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال کیلئے پیرامیڈیکس انتخابات کے شیڈول کو مکمل طور پر غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا گیا ہے،ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیرا میڈیکل کے آئین کے مطابق آل انتخابات کا شیڈول کم ازکم ایک مہینے پہلے جاری ہونا لازمی ہے جبکہ یہ شیڈول 26 جولائی کو جاری کیا گیا ہے اور 28جولائی کاغذات داخل کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ، حالانکہ کاغذات داخل کرانے کیلئے کم ازکم 15دن کا وقت آئین کے تحت لازمی ہے ، چونکہ صوبائی پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن پہلے ہی سے آئینی اور قانونی حیثیت کھو چکی ہے اور انکے خلاف پشاور کی مقامی عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے ، اس لئے خود غیر آئینی اور غیر قانونی ایسو سی ایشن کسی اور یونٹ میں انتخابات کا اعلان نہیں کرسکتی ، صوبے کی اکثریت ایگزیکٹیو صوبائی صدر فضل حکیم کی قیادت میں متحد اور متفق ہے اور ان کی قیادت میں سیدو ٹیچنگ اسپتال کیلئے پہلے ہی آئین کے مطابق انتخابات کا اعلان اور الیکشن کمیٹی بن چکی ہے اسکے مطابق تمام کاغذات الیکشن کمشنر سلطان روم کے ساتھ 30 جولائی تک داخل کرائے جا سکتے ہیں ہم کسی اور کمیٹی یا ممبر کو سرے سے تسلیم نہیں کرتے اور پیرامیڈیکس کو قابض مافیااور مفاد پرست 32 سالہ مافیا سے نجات دلاکر انکے جائز حقوق کیلئے ہر قسم کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر قسم کی قربانی دیں گے ۔
718 total views, no views today


