سوات، ضلع ناظم سوات سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں کسٹم ایکٹ ایک ظالمانہ اقدام ہے ضلع کونسل اس ایکٹ کی بھر پورمخالفت کریگی ، پہلے محاذ پر ضلع حکومت اس فیصلہ کیخلاف دیوار بن کر کھڑی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع کونسل میں کونسلرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم نے کہا کہ سوات کے عوام نے ملکی مفاد کیلئے ہر وقت ساتھ دیا ، سیلاب ، دہشت گردی اور قدرتی افات کا مقابلہ بھی کیا، لیکن اب سوات کے عوام پر وفاقی اور صوبائی حکومت ایٹم بم گرانا چاہتی ہے ، اور اس افت زدہ علاقہ میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ چاہتی ہے جس کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ایک ذمہ داری فرد بھی اس ایکٹ کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ ال پارٹیز کی حمایت کا فیصلہ بہت پہلے کیا جاچکا ہے ، اور ضلع حکومت احتجاج میں ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی موقع ملتا ہے بحیثیت ضلعی ناظم اور اہلیان سوات کی نمائندگی میں کرتاہوں، انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ فی الفور اس ایکٹ کو واپس لیں، تاکہ سواتی عوام جنہوں نے پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دی ہے، وہ ذہنی الجھن سے بچ سکیں۔
883 total views, no views today


