ْسوات، سوات سمیت مالاکنڈڈویژن کے سات اضلاع میں کسٹم ایکٹ کیخلاف کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال،دکانیں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند،کسٹم ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو اسلام اباد کے سڑکیں بلاک کردیں گے، دما دم مست قلندر کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومتوں پر عائد ہوگی، کسٹم ایکٹ کیخلاف ال پارٹیز کے کامیاب ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ
سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے مین بازار میں خطاب کرتے ہوئے تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم ، شیر بہادر، شیر شاہ خان، ڈاکٹر فضل سبحان ، اسحاق زاہد، فضل حکیم ،شمشیر علی خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ سوات کسٹم فری زون علاقہ ہے یہاں پر کسی قسم کی ٹیکس منظور نہیں کرینگے، صوبائی حکومت اپنا فیصلہ واپس لینے کیلئے وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالے اور مستعفیٰ ہونے کا اعلان کریں، مقررین نے کہا کہ سوات سمیت اج پورے مالاکنڈڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں پر عوام کسی قسم کی ٹیکس منظور نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد ازجلد سمری منظور کرکے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ اسلام اباد تک بڑھا دیں گے اور پھر عوام کا سمندر کوئی نہیں روک سکے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سمری بھیج کر سواتی عوام کیساتھ ظلم کیا ہے وہ سوات اور ملاکنڈڈویژن کے منڈیٹ کو دیکھتے ہوئے اس قسم کا فیصلہ نہ کرتے ، اب بھی اگر وفاقی حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تو صوبائی حکومت میں مالاکنڈڈویژن کے ممبران اسمبلی مستعفیٰ ہوجائیں اور احتجاج میں عوام کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہوں، انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے بھی کسٹم ایکٹ واپس کیلئے وزیر اعظم پر دباؤ نہیں ڈال رہے، اگر وہ یہ فیصلہ واپس نہیں لے سکتے تو پھر سوات سے سیاست چھوڑ دیں، انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے جلد فیصلہ نہیں کیا، تو شیر گرھ، امبیلہ، اور بشام میں سڑکیں بلاک کرکے پاکستان سے مالاکنڈڈویژن کا رابطہ منقطع کردیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، یہاں پر دہشت گردی کی گئی لوگ کو اپنے گھروں سے بیدخل کیا گیا، ائی ڈی پیز کارڈ دیئے گئے اب ہم پر ایک اور ظالمانہ فیصلہ مسلط کیا جارہا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، اس کیلئے اگر جان کی قربانی دینا پڑے تواس سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا، احتجاجی مظاہرہ میں بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جلسہ کو کامیاب بنایا گیا۔
712 total views, 1 views today