کوزہ بانڈی، تحصیل کبل کے علاقہ کانجو محلہ شاہی باغ میں خوڑ کے اوپر پل پانی کے بہاو کی وجہ سے گر گیا ،سینکڑوں آبادی والے علاقے کے لوگوں کا رابطہ ذریعے متاثر ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ایم این اے مراد سعید ،محب اللہ خان ،تحصیل کونسلر حنیف خان اور ضلعی کونسلر فیاض خان فوری طور پر پل کو تعمیر کرنے میں مدد کریں
رپورٹ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ کانجو محلہ شاہی کے مکینوں رحمت شاہ،خائستہ محمد ،اکرام اللہ ،اختر اور دیگر نے روزنامہ چاند کو فریاد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے سے خوڑ میں پانی کے بہاو کی وجہ سے پل بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں آبادی والے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے مطالبہ کردیا کہ ایم این اے مراد سعید ،محب اللہ خان ،تحصیل کونسلر حنیف خان ،ضلعی کونسلر فیاض فوری طور پر پل کے تعمیر کرنے میں مدد کریں
813 total views, no views today


