سوات، مینگورہ شہر میں اپنی مدد اپ کے تحت سڑکوں کی مرمت کرنے کا آغاز کر دیا گیا ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو شدید پرشیانی کا سامنا پڑرہاتھا۔ تفصیلات کی مطابق ، مینگور ہ شہر میں اپنی مدد اپ کے تحت سڑکوں کی مرمت کا اغاز کردیا گیا . کیونکہ مینگورہ شہر کے تمام سڑکیں عرصہ دراز سے انتہا ئی خراب حالت میں ہیں ۔ تمام سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ عوامی حلقوں کی طرف سے بار بار حکومت وقت اور انتظامیہ کو اپیل کی جاتی رہی لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی ۔
اس لیے عوام میں اور خاص کر دونوں ہاتھوں سے معذور فرمان علی اور اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری حسین حق پرست نے اپنی مدد آپ کی تحت مرمتی کام کا آغاز کردیا ہے ۔ اور گزشتہ روز حاجی بابا چوک سے لیکر نشاط چوک تک مرمتی کام کیا ۔ جس پر عوامی حلقوں نے مذکورہ افراد کو شاندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا ہے کہ مینگورہ شہر کی سڑکوں پر روزانہ حکومتی اور اعلیٰ ضلعی افسران کا گزررہتا ہے ۔ لیکن کسی نے بھی خستہ حال سڑکوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ لہذا عوامی حلقوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مینگورہ سڑکوں پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے ۔ تاکہ عوام اور خصوصاً ایمرجنسی میں مشکلات ختم ہوسکے ۔
438 total views, no views today


