سوات، سیدو شریف میں یوسی نائب ناظم اور کونسلر پر نامعلوم افراد کا حملہ اور فائرنگ ،داود خان زخمی ،رپورٹ درج پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ رات سیدو شریف میں یوسی گل کدہ کے جنرل کونسلر اور ممتاز شخصیت داود خان ،نائب ناظم یوسی سیدو شریف میاں عزیز الحق اپنے گاڑی میں جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک پر ان پر حملہ کیا اس دوران مزاحمت ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ بال بال بچ گئے ،ہنگامی ارائی کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جس پر ملزمان فرار ہوگئے تشدد کے وجہ سے دواد خان شدید زخمی ہوگئے جس پر فوری طور پر انکو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ،واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
1,090 total views, no views today
Comments


