سوات، حج فورم خیبر پختونخوا (سوات) کے زیر اہتمام 31جولائی بروز اتوار ایک روزہ حج تربیت گاہ برائے مرد وخواتین کا انعقاد ہوگا، حج تربیتی پروگرام ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں صبح 9 تا 4بجے عصر ہوگا ،خواتین کے لئے الگ باپردہ انتظام کیا جائیگا ،حج فورم خیبرپختونخوا کے ناظمہ جمیلہ احمد کے مطابق ایک روزہ حج تربیت گاہ میں ’’حج کا محرک رضائے الہٰی‘‘ ’ ’عمرہ اور حج میں کئے جانے والی ارکان ‘‘ اور زیارت مدینہ سمیت دیگر موضوعات پر شرکا ء کو لیکچر دیئے جائیں گے ،مرد وخواتین سے بھرپور شرکت کی استدعا ہے۔
956 total views, no views today
Comments


