کوزہ بانڈی ،جماعت اسلامی سوات کے رہنما اور تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے سیگرام پل کوزہ بانڈی کے متاثرہ حصے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے افتتاح کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل کونسلر ڈاکٹر لطف اللہ اور جماعت اسلامی کے سابق امیدوار برائے ضلع کونسلر رشید احمد سواتی بھی تھے ۔انہوں نے اس موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے خدمت کیلئے ہر وقت میدان میں موجود ہے اور عوام کے فلاح وبہبوداور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اس موقع پر اہلیان علاقہ کے نمائندگی کرتے ہوئے بخت جان استاد صاحب نے علاقے کے عوام کے طرف سے تحصیل ناظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحصیل ناظم نے ہمارے آواز پر لبیک کہہ کر فوری طور پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ سیگرام پل کے تعمیر کا آغاز کیا۔
950 total views, no views today


