مینگورہ ، ایکشن کمیٹی سوات نے کسٹم ایکٹ کے خاتمے کے اعلان کے بعد 5 اگست کو پہیہ جام وار 10 اگست کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ، کسٹم ایکٹ کے خاتمے پر ڈویژن بھر کے عوام کو سلام پیش کیا گیا ، سوات میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے ایکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان ، کسٹم ایکٹ کے ذریعے ڈویژن کے عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی مذمت کی گئی ، تفصیلات کے مطابق کل جماعتی اتحاد کے قائدین پر مشتمل ایکشن کمیٹی سوات کے عہدیداروں کا اجلاس فضاگٹ میں منعقد ہوا جسکی صدارت سوات ٹرانسپورٹ یونین کے صدر خائستہ باچا نے کی ، اجلاس میں ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق ، سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، جماعت اسلامی سوات کے امیر مولانا فضل سبحان ، پی پی پی کے صدر شمشیر علی خان ، پختونخوا میپ کے رہنما خورشید کاکا جی ، جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمود ، اے این پی کے خواجہ محمد خان ، تحریک انصاف کے میاں محمد اقبال اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد ایکشن کمیٹی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے کسٹم ایکٹ کے خاتمہ کے بعد 5 اگست کا احتجاج ملتوی کردیا ، انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ کے خاتمے کیلئے ڈویژن بھر کے عوام نے اپنا بھر پور کردار اداکیا ، انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا نہیں کرتے کیونکہ ا نہی حکومتوں کے باعث عوام ذہنی کو فت سے دوچار ہوئے بلکہ ہم ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ان کی کوششوں سے ظلم و جبر کا قانون ختم ہوا ، ہم احتجاج میں ساتھ دینے پر عوام ، تاجر برادری ، وکلاء برادری ، سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین اور سول سوسائٹی کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
652 total views, no views today


