مینگورہ، یکشن کمیٹی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم کسٹم ایکٹ کے خاتمے پر حکومتوں کے نہیں بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، صوبائی اور مرکزی حکومت نے کئی ماہ عوام کو تشویش اور پریشانیوں میں مبتلا رکھا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ برادری کے صدر خائستہ باچا ، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق ، جماعت اسلامی نے ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان ، جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمود ، پی پی پی سوات کے صدر شمشیر علی خان ، بختونخوامیپ کے رہنما خورشید کاکا جی ، عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ محمد خان ، ابراہیم دیولئی ، تحریک انصاف کے میاں محمد اقبال ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ ان قائدین نے فیصلہ کیا کہ سوات کے عوامی مسائل کے حل ، بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنا اتحاد برقرار رکھیں گے ۔
498 total views, no views today


