مینگورہ، سوات میں متعدد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز تبدیل،نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو زمہ داریاں سونپ دئیے گئے ،علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کی احکامات بھی جاری ۔ سوات بھر کے مختلف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز میں ردوبدل کرکے نئے ایس ایچ اوز کے تعیناتی کی احکامات جاری کردیہے ،پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر نصیر خان ایس ایچ او رحیم آباد،انسپکٹر شیر علی خوازہ خیلہ ،انسپکٹر رحمت علی ایس ایچ او کبل ،وزیر حسین انچارج ٹریفک سوات ،مجیب عالم ایس ایچ او منگلور،بخت زادہ ایس ایچ او مٹہ ،ذاہد شاہ ایس ایچ او بنڑ ،اختر ایوب ایس ایچ او ملم جبہ اور آمان خان ایس ایچ او بحرین تعینات کردئیے گئے ۔یادرہے کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان نے چارج سنبھالتے ہوئے سوات بھر میں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کی احکامات جاری کی ہے ۔جبکہ علاقے میں مثالی امن قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں مواثر طریقے سے نبھانے کے لئے بھی خصوصی ٹاسک دیدیاگیا ۔
452 total views, no views today


