سوات، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیلی بن گئے ، پولیس میں ترامیم اور خود مختار بنانے کی باتیں ہوا میں اڑ گئے ، ایم این اے مراد سعید کی والد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار کوارٹر گارڈ منتقل ہو گیا، ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں ٹریفک پولیس اہلکار محمد حیات نے ایم این اے مراد سعید کی والد کو گاڑی غلط جگہ پارک کرنے پر چالان کردیا ، چالان میں دفعہ 22 درج تھا جس میں پولیس اہلکار کیساتھ بدتمیزی سمیت چیڑ چھاڑ کی لائن درج ہے،
مراد سعید کی والد نے چالان کی رقم تو ادا کردی لیکن ساتھ ساتھ پولیس اہلکار کو دھمکی بھی دیدی اور شکایت کرنے پر پولیس افیسران نے ٹریفک پولیس اہلکار محمد حیات کو پولیس لائن حاضر کردیا ، دوسری طرف ایم این اے مراد سعید نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت ایم این اے خود بھی قانون کا احترام کرتا ہوں اور میرے خاندان بھی قانون کا احترام کرے گی جوبھی قانون تھوڑے گا اس کو سزا بھی ملے گی۔جبکہ ڈی پی او سوات سلیم مروت نے بھی ایک خبر جاری کردی ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔
299 total views, no views today


