سوات،پاک فوج مالاکنڈ ڈویژن میں پر امن اور صحت مند معاشرے کی تکمیل میں سپورٹس اور تعلیم کے فروغ کیلئے سول انظامیہ سے ملکربھر پور تعاون جاری رکھے گی ۔ اس سلسلے میں میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعدجنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے سکینگ کے پلےئرعصمت علی سے ملاقات کی جو کہ ڈویژن ہیڈکوارٹر خوازہ خیلہ میں منعقد کی گئی۔سوات کے علاقے مالم جبہ سے تعلق رکھنے والے بے روزگاری کا شکار، سکینگ کے پلےئر عصمت علی نے جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔جی او سی نے عصمت علی کو میڈلز کے جیتنے پر مبارکباد دی ۔ انھوں نے انکی سپورٹس اورقومی سطح پرکھیل کے حوالے سے کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کا فروغ سوات میں مکمل امن و امان کی بحالی کا ثبوت ہے۔ یاد رہے کی عصمت علی مختلف قومی کھیلوں میں35 سیلور ، گولڈ اور براؤنز میڈلزحاصل کر چکے ہیں ۔ عصمت علی درجنوں قومی میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ اپنی ان تما م خداداد صلاحیتوں کے باوجود عصمت علی کو مالی اور روزگار کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل اور سر پرستی کے فقدان کی وجہ سے ان کی صلاحیتوں کوصیح طور پر پزیرائی نہیں ملی ۔جی اوسی نے اس کے تمام مالی اور بے روزگار ی کے مسائل کو بغور سنااور روزگار اور کھیلوں کے حوالے سے ان کی مکمل مالی معاونت کی یقینی دہائی کرائی ۔جی اوسی نے ان کی راہنمائی اورحوصلہ افزائی کی اورانکی خداداد صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ اس ملاقات کے بعد عصمت علی کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہوگئے ۔اس ملاقات اورحوصلہ افزائی پر عصمت علی جی او سی اور پاک فوج کے مشکور ہیں۔
634 total views, no views today


