کبل، سوات تحصیل کبل گاؤں منجہ میں پاک فوج 151ائیر ڈیفنس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے آزادی مارچ کا انعقاد ہوا جس میں پاک فوج کے میجر عمر،وی ڈی سی ممبران،مختلف سکولوں کے طلباء،عمائدین علاقہ اور عواام نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے واک گاؤں منجہ سے شروع ہوکر آزادی پارک توتانوبانڈئی پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر میجر عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدات کی حفاظت ،ملک کے اندر امن و امان برقرار رکھنے سمیت مختلف ایونٹس خصوصا جشن آزادی کو انتہائی جوش و جذبے سے منانے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج 151ائیر ڈیفنس نے جشن آزادی کے حوالے سے تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا ہے جس کا اختتامی تقریب 14اگست کو منعقد ہوگا جس میں پاکستان کو مزید مستحکم اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ جشن آزادی کے تقریبات سے اہلیان علاقہ بہت ذیادہ لطف اندوز ہونگے۔
884 total views, no views today


