بریکوٹمتحصیل بریکوٹ میں بڑھتے ہوئے منشیات فروشی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آفس میں بلدیاتی نمائندوں سمیت آل پارٹیز کااجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان وزیر منعقدہوا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل بریکوٹ صدر عزیزاللہ خان بددا، وی سی نجیگرام ناظم فضل ودود باچہ،ناظم وی سی غربی حمادخان،پی ٹی آئی بریکوٹ سابق صدر خادم خان،ناظم وی سی بریکوٹ شرقی طفرعلی،جماعت اسلامی بریکوٹ امیر محمد ظاہر،اے این پی سے ناصر خان انقلابی،کونسلر حسین خان،قاضی عبدالجلال،اے ایس آئی اکبرحسین خان کے علاوہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی موجود تھے ۔ بریکوٹ میں نوجوان نسل میں حددرجہ اضافہ منشیات جن میں چرس ،شراب ،ہیرؤن وغیرہ کے نشے میں ہورہا ہے جوکہ بہت خطر ناک حد تک بڑھ رہا ہے ۔اس سلسلے میں علاقے کے سیاسی وسماجی حلقوں نے صورت حال کا ادارک کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کے لئے لائحہ عمل شروع کردیا جس کی شروعات اسسٹنٹ کمشنر آفس کا اجلاس ہے ۔اجلاس میں شرکاء نے اے ایس آئی اکبر حسین ،ایچ سی شاہ خالدکے علاوہ بھاری نفری نے منشیات فروشو ں کے کامیاب کریک ڈوان پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پولیس کے خلاف گزشتہ روز ہونے والا خواتین کا پریس کانفرنس من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بریکوٹ پولیس منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں مزید تیز کریں گے ہم علاقے کے عوام اپنے نوجوان نسل کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو گھریا دکان کرایہ پر دے گا وہ بھی ان کے سہولت کار سمجھے جائیں گے اور وہ بھی معاشرے کا قاتل قرار دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی سماجی رابطے رکھے جائیں گے اجلاس متفقہ طور پر قرار داد منظور ہوا کہ تحصیل بریکوٹ میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر سمیت سہولت کار کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں ضلع بدر کیاجائے گا تاکہ تحصیل بریکوٹ کے نوجوان مزید تباہی سے بچ کر ملک و قوم بہتر شہری بن سکے ۔مزید براں بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو اجلاس میں شرکاء نے خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بریکوٹ پریس کلب سے معراج الدین کی بنیادی ممبر شپ ختم کردی جوکہ قابل تحسین ہےبریکوٹمتحصیل بریکوٹ میں بڑھتے ہوئے منشیات فروشی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آفس میں بلدیاتی نمائندوں سمیت آل پارٹیز کااجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان وزیر منعقدہوا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل بریکوٹ صدر عزیزاللہ خان بددا، وی سی نجیگرام ناظم فضل ودود باچہ، ناظم وی سی غربی حمادخان،پی ٹی آئی بریکوٹ سابق صدر خادم خان،ناظم وی سی بریکوٹ شرقی طفرعلی،جماعت اسلامی بریکوٹ امیر محمد ظاہر،اے این پی سے ناصر خان انقلابی،کونسلر حسین خان،قاضی عبدالجلال،اے ایس آئی اکبرحسین خان کے علاوہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی موجود تھے ۔ بریکوٹ میں نوجوان نسل میں حددرجہ اضافہ منشیات جن میں چرس ،شراب ،ہیرؤن وغیرہ کے نشے میں ہورہا ہے جوکہ بہت خطر ناک حد تک بڑھ رہا ہے ۔اس سلسلے میں علاقے کے سیاسی وسماجی حلقوں نے صورت حال کا ادارک کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کے لئے لائحہ عمل شروع کردیا جس کی شروعات اسسٹنٹ کمشنر آفس کا اجلاس ہے ۔اجلاس میں شرکاء نے اے ایس آئی اکبر حسین ،ایچ سی شاہ خالدکے علاوہ بھاری نفری نے منشیات فروشو ں کے کامیاب کریک ڈوان پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پولیس کے خلاف گزشتہ روز ہونے والا خواتین کا پریس کانفرنس من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بریکوٹ پولیس منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں مزید تیز کریں گے ہم علاقے کے عوام اپنے نوجوان نسل کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو گھریا دکان کرایہ پر دے گا وہ بھی ان کے سہولت کار سمجھے جائیں گے اور وہ بھی معاشرے کا قاتل قرار دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی سماجی رابطے رکھے جائیں گے اجلاس متفقہ طور پر قرار داد منظور ہوا کہ تحصیل بریکوٹ میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر سمیت سہولت کار کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں ضلع بدر کیاجائے گا تاکہ تحصیل بریکوٹ کے نوجوان مزید تباہی سے بچ کر ملک و قوم بہتر شہری بن سکے ۔مزید براں بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو اجلاس میں شرکاء نے خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بریکوٹ پریس کلب سے معراج الدین کی بنیادی ممبر شپ ختم کردی جوکہ قابل تحسین ہے
726 total views, no views today


