مینگورہ ، مینگورہ میں رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال پہنچا دیا گیا۔مینگورہ شہر کے صدیق آباد میں رکشہ نمبر1599تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار مسماۃ نسیم بی بی موقع پر جاں بحق
جبکہ لائیبہ،مصطفٰی،عدنان اور سبحان پسران باچا خان سکنہ روالپنڈی شدید زخمی ہوئی جنہیں فور ی طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال پہنچادیا گیا ۔مقامی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔
648 total views, no views today
Comments


