مدین ، تحصیل کو نسل بحرین کا ماہانہ اجلاس تحصیل کو نسل بحرین میں منعقد ہوا ،اجلاس میں تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب موجود نہیں تھے جبکہ دیگر کو نسلران بھی لیٹ پہنچیاجلاس ایک گھنٹہ تا خیر سے شروع ہوا اجلاس کا ایجنڈا سالانہ تھیکہ جات، پی سی ایف 30%سال 2015/16،سابقہ کاروائی کی تو ثیق سوالات جوابات ،قرارداد وغیرہ تھے اجلاس میں بحرین کونسلر محمد رفیق نے اجلاس کی تو جہ بحرین میں موجود لنک روڈوں کی طرف دیلائی اور کہا کہ درولئی میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے اس کو حل کر نے کے لئے تحصیل کو نسل کردار ادا کرے کہا کہ درال خوڑ میں ادھا علاقہ بحرین کے لوگوں کا ہے جہاں ہم غم خادی کرتے ہیں مگر GRCوالے ہم کو وہاں نہیں جانے دیتے جس پر نائب تحصیل ناظم مولانا محمد شعیب نے کہاکہ تمام ممبران اپنے یو نین کونسلوں میں لنک روڈوں کی نشاندہی کریں تا کہ ان کی مرمت اور تعمیر کے لئے طریقہ کار ترتیب دیا جا سکے کہا کہ درولئی میں واٹر سپلائی سکیم کی جائے گی جبکہ درال خوڑ کے لوگوں کے ساتھ تعلقات کے سلسلہ میں گی آر سی سے بات بھی کی جائے گی نصراللہ کالام نے کہاکہ بجٹ سال 2016/17میں مختلف سیٹروں کے لئے رقم مختص کی گئی تھی جن میں سیلاب ذدگان اور زلزلہ متا ثرین کے لئے مالی معونت شامل تھی اس پر عمل درآمد کیا جائے کہا کہ تحصیل بحرین سکولوں میں ناجائز تبادلے روکے جائیں اس سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے اس سلسلہ میں نائب تحصیل ناظم مولانا محمد شعیب نے کہاکہ تحصیل کونسل اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کرے گی PCFکے 32لاکھ روپے سے متفقہ طور پر منظوری کے بعد گیٹ کی تعمیر اور انفارمیشن آفس سیا حوں کے لئے تعمیر کیا جائے گا مانکیال کونسلر فدا مند نے کہاکہ مدین ہسپتال میں موجود ٹیکنیشن عرفان کا رویہ عوام کے ساتھ ٹیھک نہیں ہے اور ہسپتال میں ادریات موجود ہو نے کے باوجود عوام سے باہر ادویات منگواتا ہے اور بے تمیز ی بھی کرتا ہے لہذہ اس کو علاقہ سے تبدیل کرنے کے لئے متفقہ قرادا پیش کی گئی۔۔
626 total views, no views today


