سوات،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی ممبران نے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ، ،ن لیگ کے ممبران میں کوئی اختلاف نہیں اور ضلع ناظم کی قیادت میں متحد ہیں ،اس حوالے سے ضلع ناظم سوات کے دفتر میں ن لیگ کے ضلعی کونسلران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی شرکت کی ،ضلعی کونسلران فیروز شاہ ایڈوکیٹ ،فضل معبود،جہانگیر خان ،سراج خان ،فضل ربی ،ملک حسن زیب،نواب علی اور دیگر ممبران نے ضلع ناظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بعض اخبارات میں پریشر گروپ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کردی
اور کہا کہ ن لیگ کے ضلعی کونسلران میں کوئی اختلاف نہیں اور سب ضلع ناظم محمدعلی شاہ کی قیادت میں متحد ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد سوات کی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہے ،انہوں نے کہاکہ اتوار کے روز ہونے والا اجلاس یونین کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہاکہ ضلعی حکومت سوات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے اور سفر میں تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔
247 total views, no views today


