مینگورہ ،بنوں پریس کلب کے صحافیوں کا سوات پریس کلب کا دورہ ، سوات کے صحافیوں سے ملے ، بنوں پریس کلب کے صحافیوں نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا ،وفد میں اس موقع پر بنوں پریس کلب کے سرپرست عمر دیاز، سینئر نائب صدر عنایت اللہ خان ، جنرل سکرٹری عبدالسلام بیتاب ، نائب صدر حاجی محمد ریاض ، ممبر شوریٰ نصیب زاہد ،عنایت اللہ خٹک ، سیکرٹری اطلاعات محبوب الرحمن چیئرمین شامل تھے ، سینئر صحافی حضرت بلال نے آئے ہوئے وفد کو پریس کلب کا دورہ کرایا اور سوات کے صحافیوں کی قربانیوں اور خدمات کے حوالے سے انہیں اگاہ کیا ، انہوں نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کی کردار کو سر اہا اور کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے جسے پورے پاکستان کے عوام اور صحافی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ، انہوں نے پریس کلب کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور شہدائے صحافت پر دعا بھی کی۔۔
708 total views, no views today


