سوات, سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم بے حد خوش گوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے ، گزشتہ روز بعد ازدوپہر سوات بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ختم کردیا ، بارش سے سوات کے میدانی علاقوں میں بھی موسم معتدل اور بے حد خوش گوار ہوگیا جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کے گرم علاقوں سے آنے والے سیاح خوب لطف اُٹھانے لگے ، سوات میں گزشتہ کئی دنوں سے ایک بار پھر گرمی نے لوگوں کو پریشان کررکھا تھا لیکن گزشتہ روز کی بارش نے گرمی کو زور ختم کرکے موسم کو بے حد خوش گوار بنادیا ہے ۔
886 total views, no views today
Comments


