سوات، سوات پولیس کی عوامی شکایات پر سماج دُشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، درجنوں گرفتار کرلئے گئے، گزشتہ روز ایس ایچ او مینگورہ امجد خان کی نگرانی میں پولیس نے مختلف علاقوں بارامہ ، یوسف آباد ،شیبرآباد اور دیگرملحقہ علاقہ جات میں سرچ اپریشن کے دوران جرائم اور منشیات فروشی میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شراب ، افیون اور دیگر منشیات کو برآمد کیا ، ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او امجد خان نے کہا کہ مینگورہ شہر کو منشیات کی عذاب سے چھٹکارا دلانے کے لئے اسی طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی لہذ ا اس دھندے میں ملوث عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
884 total views, no views today


