سوات، سوات کے علاقہ چارباغ میں غلطی سے زہریلی دوا پینے سے ساس بہوجاں بحق ، ایک سال کی بچی کی حالت غیر ہسپتال منتقل ، ،رپورٹ درج ،تفتیش شروع ،چارباغ پولیس کے مطابق سوات کے تحصیل چارباغ کے دور افتادہ علاقہ اشاربنڑ میں غلطی سے زہریلی دوا پینے سے بہو (ف ) زوجہ حمید اللہ اور ساس (گ) زوجہ عبدالرزاق سکنہ ڈھیری اشار بنڑ چارباغ جاں بحق ہو گئی اور ایک سال کی بچی کی حالت غیر ہو نے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے انرجی پاوڈر کی بجائے پانی میں زہریلی دوا ڈالی گئی
جس کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ رونما ہو ا ایک ہی گھر سے دو جنازے اُٹھنے پر گہرام مچ گیا اور دھاڑے مار مار کر روتے رہے بعد میں ساس اور بہو کو سینکڑوں آشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
371 total views, no views today


