خوازہ خیلہ، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے گاؤں چالیار میں شمولیتی تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی کے 86 کا نامزد امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان ، سابقہ چیئر مین ضلعی زکوۃٰہدایت اللہ ، سابق ناظم محمد خان اور دیگر مقرر ین نے خطا ب کیا ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدرعلی خان نے کہا کہ نا اہل اور جھوٹے سیاستدانوں کو عوام 24 اپریل بھر طریقے سے
مسترد کرکے انہیں ان کی پوزیشن واضح کریں ، انہوں نے کہا کہ دوران اقتدار علاقے کے لئے مختلف ترقیاتی کام کرلئے ہیں جس کے مختلف علاقوں کے لوگ گواہ ہے ، بعض مخالفین بکلاہٹ کا شکار ہے جس کے وجہ سے ہم پر مختلف بے جا الزامات لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، مخالفین ہر فورم پر کہتے ہیں کہ ہم نے اس کے لئے کیا کیا ہے ، جس کے جواب میں آج میڈیا کے سامنے چیلنج دے کر کہتا ہوں کہ مختلف پارٹیوں کے امیدوار ایک مباحثہ پروگرام بلا کر میڈیا اور عوام کے سامنے علاقے کے کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقائق سامنے لائینگے ، اور مخالفین کے مختلف پروپیگنڈوں کا عوام کے سامنے ثبوت کے ساتھ جواب دے کر مطمئن کرینگے ، اگر ہم نے میڈیا اور عوام کو علاقے کے بہتری کے لئے کاموں اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مطمئن نہیں کرسکے تو ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیر آباد کہینگے ، اور اگر مخالفین اپنے پروپیگنڈوں کے ثبوت پیش نہیں کرسکے تو وہ بھی سیاست سے دستبردار ہونگے ، انہوں نے کہا کہ پچھلی کی طرح ایک دفعہ پھر مجھے کامیاب بنا کر علاقے کے مفاد اور بہتری کے لئے اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں ، کیونکہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ، جو ہمارے حلقے کے لئے ایک خوش ائند بات ہے اور یہی وہ وقت جس میں ہم علاقے کے حقوق ، ترقیاتی کام اور عوام کے لئے فائدہ دے سکتے ہیں ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ضلعی زکوۃ ٰ چیئر مین ہدایت اللہ نے بھی اپنے تقریب میں ڈاکٹر حیدر علی خان کے ترقیاتی کو کے حوالے سے تفصیلی بحث کی اور انہوں نے کہا کہ سیاسی دھوکے بازوں سے باز رہیں ، اور کبھی بھی سیاسی جادوگروں کے دھوکے میں مت آئیں ، اپنے ذہین سے کام لیکر ووٹ کا استعمال کریں ، اور سابق ناظم محمد خان نے چالیار میں ڈاکٹر حیدرعلی خان کے دورکے سارے کاموں کے تفصیل عوام کے سامنے رکھ کر کہا کہ جو مخالفین کہتے ہیں کہ ڈاکٹر حیدرعلی خان نے علاقے کے لئے کیا کیا ہے ، تو اس کا یہ پروپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے ، الحمد اللہ عوام باشعور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے دھوکوں میں مت آئیں ۔ شمولیتی تقریب میں بخت رحمٰن ، شینا، لالی ، نثار، محمد شیر، محمد گل ، غفران ، محمد زادہ، عمران ، فضل رحیم ، محمود خان و دیگر اپنے خاندانوں اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر ڈاکٹر حیدرعلی خان کے قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔
442 total views, no views today


