مینگورہ،علاقہ گلی باغ کے محلہ بکانڑہ سے کے رہائشی نوجوان سردارعلی نے کہا ہے کہ ان کا گھر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر تباہ ہوگیا جس کے باعث تمام تر سامان بھی راکھ کاڈھیربن چکاہے،سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے روز بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک ان کے گھرمیں آگ بھڑک اٹھی جس نے چشم زدن میں پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد رقم سمیت چھ تولے سونا اورگھریلوسامان جل کر خاکستربن گیا
جبکہ ایک گائے بھی جل کر ہلاک ہوگئی،آتشزدگی سے ہمارا تقریباََ نو لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ آتشزدگی سے مکان کے دوکمرے مکمل طورپر تباہ ہوگئے جس کے سبب اب سرچھپانے کو بھی جگہ نہیں رہی ،انہوں نے گھرکودوبارہ تعمیر کرانے کیلئے حکومت اور مخیرافرادمالی تعاؤن کی اپیل کی اورکہاکہ مددکرنے والے 03412869681پررابطہ کرکے ہماری پریشانی کو دورکریں ۔
606 total views, no views today


