مینگورہ، خپل کورماڈل سکول میں مرلن ارگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پبلک سکولوں کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی ،تقریب میں طلباء و طالبات کے مابین ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوئے جس میں پہلی پوزیشن دی میسج سکول کے طالب علم حسن خان ،دوسری پوزیشن ایس پی یس پبلک سکول کی طالبہ خوش بخت اور تیسری پوزیشن ایلم پبلک سکول کے طالب علم محمد شاہد تاج نے لی ،
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی کاردگی کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرروت ہے ، انہوں مزید کہا کہ اپنے گھر بار سے لیکر تمام علاقے کی صفائی کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اگر ہم ماحول صاف ستھرا رکھیں گے تو انشاء اللہ اس سال ہم ڈینگی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ، اس موقع پر ڈی ایم یس ڈاکٹر افتخار نے بھی ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے خطاب کیا ، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی ایچ او محمد ابراہیم اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے مقابلوں میں پوزیشن پانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ، تقریب کے اختتام پرطلبہ وطالبات نے خپل کورماڈل سے لیکر سوات پریس کلب تک ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے واک کیا جس میں ڈی ایچ اوڈاکٹر محمد ابراہم اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر افتخار بھی شامل تھے ، بچوں نے ہاتھوں پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔
423 total views, no views today


