سوات، ضلع سوات میں آج تاجر برادری کی اپیل پر مکمل طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کیا جارہا ہے، ضلع بھر میں بجلی اور گیس کی اٹھارہ گھنٹوں سے زائد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجر برادری نے ہڑتال کی کال دی تھی ، جس کی حمایت ضلع بھر کے تمام تاجر تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی کی تھی، مینگورہ شہر سمیت پورے پورے ضلع میں تمام دکانیں ،
مارکیٹیں اور بازاریں بند ہیں، جبکہ ضلع بھر میں ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دے رہی ہے، تاجر تنظیم کے صدر عبدالرحیم خان نے سوات نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہے، آج کوئی جلسہ ، جلوس نہیں نکالا جائیگا، ایک سوات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول فراہم نہیں کیا تو یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا۔
543 total views, no views today


