مینگورہ،تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ، لوڈشیڈنگ ، مہنگائی بے روزگاری ، غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ، قومی وطن پارٹی کے وزاء پر کرپشن کے بجا الزامات لگا کر اج تک کر پشن کی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا ، قومی وطن پارٹی کے وزراء نے کرپشن نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں ، اگر کسی کو روگاز کی فراہمی کر پشن ہے ،
تو یہ کرپشن قومی وطن پارٹی باربار کر یگی، ان خیالات کااظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما ، صدیق علی خان ، مرکزی کلچر ل سیکرٹری ڈاکٹر عالم خان سابق ناظم یونین کونسل غالیگے عبدالوہاب خان، حلقہ پی کے 81 کے سابق سینئر نائب صدر فضل ودود باچا، گل رحمن خان اف غالیگے، جھانزیب خان شموزئی، اجرام خان کا کاجی ، وحید گل خان ،ودیگر نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ املوکدرہ غاخے میں شمولیتی،اور ممبرسازی مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر سینکڑوں افراد اپنے پورے پورے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے، اور مقامی قائدین صدیق علی خان ، ڈاکٹر عالم خان ، عبدالوہاب خان ، فضل ودود باچا ،گل رحمن خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،مقررین نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختوں قوم کا واحد نمائندہ جماعت ہے ، اور افتاب احمد خان شرپاو پختونوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی قائد افتا ب احمد خان شرپاو ہر مہنے میں ایک یا دو بار ، دورے سوات اس بات کی واضح ثبوت ہے ، کہ افتاب احمد خان شرپاو بھاگنے والا نہیں ہے ، اور ہر وقت اپنے قوم کے درمیان میں موجود رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انشااللہ انے ولا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ، کیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے عوام بد ظن ہو چکے ہیں ، اور عوام کے نظر یں قومی وطن پارٹی کے مرکزی قائد افتاب احمد خان شر پاو پر لگی ہوئی ہیں ، کیونکہ ہر روز مختلف سیاسی پارٹیوں کارکنا ن اور قائدین مستعفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی نے الیکشن کے وقت عوام کئے گئے وعدوں میں بر طرح ناکام ہو چکے ہیں ، 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ ،نیا پاکستان کے نعرے سب عوام کے سامنے ہیں ، سوات مخدوش حالات میں سوات کے عوام کے معشیت پر نہا یت منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں ، سوات کے عوام کا درومدار سیاحت پر ہے ، لیکن سوات کے سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے، ان خراب سڑکوں کے وجہ سے یہاں کے سیاحت پر بھی منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ، لیکن موجودہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کر نے میں مکمل طور ناکام ہو چکا ہے ، انہوں کا رکنوں پر زور دیا کہ قومی وطن پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں ، اور بلدیاتی الیکشن کیلئے بھر تیاریاں اج سے شروع کر یں ،
514 total views, no views today


