بریکوٹ، گاؤں ناگوہا کے رہائشی رضاخان اور خان زادہ نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں غیر قانونی مائنگ کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے۔جس کی وجہ سے ایک طرف حکومت کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف علاقے کے غریب لوگ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔محکمہ معدنیات فوری طور پر اس غیر قانونی مائنگ کے خلاف ایکشن لے
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ شموزئی سے تعلق رکھنے والا ٹھیکیدار حبیب اللہ خان گذشتہ بیس سالوں سے یہاں پر مائنگ کا کام کرتا ہے ۔علاقے کے عوام کو ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھا کہ یہ لیز پر نہیں ہے اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ ہمارے علاقے کا پہاڑ لیز پر نہیں ہے اور ابھی تک مذکورہ ٹھکیدار کو ورک آرڈر بھی نہیں ملا ہے ۔وہ مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ وہ ورک آرڈر حاصل کرے ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ معدنیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹھیکیدار کو لیز یا ورک آرڈر نہ دیں بلکہ مقامی لوگوں کو لیز اور ورک آرڈر جاری کیا جائے ۔اگر ہمارا یہ جائز مطالبہ منظورنہ کیا گیا تو راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ۔
356 total views, no views today


