مینگورہ، ہائی کورٹ بینچ مینگورہ کے جسٹس عبدالطیف خان نے کہا کہ بار اور بینچ لازم و ملزم ہیں ، عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، ڈسٹرکٹ بار سوات کے منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو انکے دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہی ہمارے اولین مقاصد ہونی چاہیئے ،
تقریب میں جسٹس لال جان خٹک ، رجسٹرار ہائی کورٹ ، ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیازحسین ، سیشن جج سوات شیریف احمد اور وکلاء نے بھر پور شرکت کی ، جبکہ اس موقع پر جسٹس عبدالطیف خان نے دسٹرکٹ بار سوات کے نو منتخب صدر محمد ظاہرخان ، جی ایس افتخار خان اور دیگر عہدیداروں سے سال 2014-15 کیلئے حلف لیا ، جسٹس عبدالطیف خان نے کہا کہ بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور اس میں ایک بھی پہیہ نہ ہو تو یہ گاڑی چل نہیں سکتا ، انہوں نے کہا کہ وکلاء کیسز میں عوام کی رہنما ئی کرنے اور بحیثیت معاون انکو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ، انہون نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم طبقہ ہے اور عوام کی ان سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ، تقریب میں سابق صدر رضا اللہ ایڈوکیٹ ، چیئرمین الیکشن بورڈ محبت خان فاروق ، سیکرٹری الیکشن بورڈ خواجہ صلاح الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اور بار آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ، نو منتخب صدر محمد ظاہر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم پر وکلاء نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، ہم اس پر پورا پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، انہوں نے حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے اور تقریب کورونق بخشنے پر جسٹس صاحبان اور تمام تر بار کے وکلاء کا شکریہ ادا کیا ۔
412 total views, no views today


