سوات،سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے موضع بابومیں کار میں سوار ملزم نے گاڑی روک کر فائر کھول دیا ،ایک شخص جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2افرادزخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے موضع بابوکے مقام پر موٹر کار نمبر پی ایس کے کے 260میں سوار نامعلوم ملزم نے گاڑی کو روک اتر گیا اور گاڑی میں سوار افراد پر فائرکھول دیا
جس کے نتیجے میں ایک شخص بخت زمین ولد تاجے سکنہ اوردھم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بخت علی ولد بخت مرین اور ایک بچی صدف دختر خورشیدعلی ساکنان ٹوپ سین زخمی ہوگئے ،ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقتول کی الش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات فوری طور پرمعلوم نہ ہوسکیں ،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دوسرا واقعہ بھی اس گاؤں میں ہواجب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد مخالف سمت سے انے والے موٹر کار سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ، جن کوفوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
524 total views, no views today


