میرپور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کا 173 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پروٹیز بولرز کی خوب پٹائی کی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، انہوں نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 72 رنز بنائے، اس سے قبل اوپنگ بلے باز روحت شرما اور اجنکایا ریہانے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے، شرما 24 اور ریہانے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بھارتی ٹیم کا
اس سے قبل جنوبی افریقا کی جانب سے اوپننگ جوڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور ڈی کوک 9 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہاشم آملہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور 22 رنز بنا کر روی چندرا اشونت کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد کپتان ڈپلوسی اور جے پی ڈومنی نے تیسری وکٹ پر 71 رنز کی شراکت قائم کر کے بھارت کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، 115 کے مجموعہ پر کپتان ڈپلوسی 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومنی 45 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
758 total views, no views today


