مدین،پی وی ڈی پی مدین کا مدین پریس کلب اور سوات کو ہستان جرنلسٹس فورم کے صحافیو ں کے ساتھ کو ارڈ نیشن میٹنگ پی وی ڈی پی کے طریقہ کار اور صحافیوں کے کوارڈنیشن پر صلاح مشورے میٹینگ میں صحافیوں کی یونٹ کی طرف سے ریاض احمد ، نیاز علی شاہ سید اجمل شاہ، معطر علی ،شیر علی ،رفیع الدین ،سید معروف شاہ اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی
جبکہ پی وی ڈی پی کی طرف سے پراجیکٹ منیجر ارشد سہیل اختر،سورشل مبلائزر نواب خان ،ایڈ مین باچا ذادہ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی میٹینگ میں پراجیکٹ میں میڈیا کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اس موقع پر پی وی ڈی پی نے میڈیا کے سامنے پراجیکٹ کی کارکردگی پر تفصیل سے اظہار خیال کیاکہا گیا کہ پاکستان کے قانون میں چھوٹی عمر کی شادی ،سورہ جیسی غیر اخلاقی رسومات کے لئے سخت سے سخت سزائیں ہیں جن میں کسی عورت کوسورہ یا وینہ صلح کے کسی رسم ورواج کے تحت شادی میں دینے کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال اور کم از کم تین سال قید پانچ لاکھ جرمانہ ہے جن میں دفعات شامل ہیں ان رسومات کی روک تھام اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہمارا پراجیکٹ کام کر رہا ہے
476 total views, no views today


