مینگورہ،ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ فارورڈبلاک ممبران کے تحفظات کوختم کردیاگیا ہے،نارا ض کارکنوں کو ہر حال میں منائیں گے کیونکہ وہ ہمارے بھائی ہیں ،حلقہ نیابت میں آئندہ ماہ ستائیس کروڑ روپے کے ترقیاتی سکیموں پر کا م کا آغازہوگا،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مستحکم ہے ،من مانیاں اورکرپشن کرنے والے آفیسران کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ،
مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک مربوط پالیسی وضع کردی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ،انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے ناراض ممبران کے تحفظات ختم کردئے ہیں جبکہ کسی بھی کارکن کی حق تلفی نہیں جائے گی اورنہ ہی انہیں ناراض کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پی کے اسی میں سڑکوں کی بدحالی دورکرنے ،واٹرسپلائی سکیم،ٹیوب ویلوں کیلئے نئی مشنریوں،خستہ حال پائپ لائینوں اوربجلی ٹرانسفارمروں کی تبدیلی،گلی کوچوں کی تعمیر ومرمت اوردیگر ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں اوران سکیموں پر آئندہ ماہ کام کا آغازہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ کرپشن اورکمیشن کا خاتمہ ہمارے منشورکا حصہ ہے جسے عملی جامہ پہنادیا ہے یہی وجہ ہے کہ محدودمدت میں خزانے میں کثیررقم جمع ہوگئی ہے اور یہ رقم عوامی مسائل کے حل اورعلاقے کی ترقی پر خرچ ہوگی جبکہ سوات کے کسی بھی محکمہ میں بے قاعدگی یابدعنوانی ہوئی تو متعلقہ افیسرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں عوام سے رشوت کامطالبہ کیا گیا تو وہ براہ راست ہمیں آگاہ کریں کارروائی ہم کریں گے،انہوں نے کہاکہ سوات کے صوبائی حلقہ پی کے چھیاسی پر آئندہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کانامزدامیدوارڈاکٹرحیدرعلی خان وہاں کے عوام کے تعاؤن سے کامیابی حاصل کریں گے۔
351 total views, no views today


