مینگورہ، ایکس ای این بلڈنگ نجم الحسن کی گرفتاری کے خلاف سی اینڈڈبلیوکے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،رہائی اورتحقیقات کا مطالبہ،گذشتہ روز محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ایس ڈی اوز،سب انجینئرز،کلرک،ڈرافٹسمین اورکلاس فورملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے علی رحمان اوردیگر مقررین نے کہاکہ ایکس ای این نجم الحسن پر جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جو سراسرظلم وناانصافی ہے،انہوں نے کہاکہ ایک مخلص اوردیانتدارفیسرکو گرفتار کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں ان کی گرفتاری ایک گہری سازش لگ رہی ہے،انہوں نے کہاکہ موصوف پر تاحال کسی قسم کی بندعنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے مگر اس کے باوجود بھی ان کے ساتھ ظلم کیا گیا جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ اگر مصوف کو فوری طورپررہا نہ کیا گیاتو احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
1,100 total views, no views today


