سوات، پاک فوج مینگورہ شہر کے انچارج بریگیڈئیر سہیل نے کہا ہے کہ سوات میں مکمل امن وامان بحال ہے، پورے ملک میں سب سے زیادہ پرامن علاقہ اس وقت ملاکنڈڈویژن ہے، پاک فوج امن کیساتھ ساتھ فلاحی وسماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول چارباغ میں صفائی مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
بریگیڈئیر سہیل نے کہا کہ پاک فوج نے قربانیاں دیگر امن بحال اور مستحکم کیا، انہوں نے کہا کہ اخری دہشت گرد کے خاتمہ تک پاک فوج سوات میں موجود رہے گی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج تعمیراتی کاموں کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام پاک فوج کیساتھ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے گھروں محلوں، شہروں کو صاف ستھرا رکھیں ، انہوں نے کہا کہ صفائی کی وجہ سے ہم کئی مہلک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، چارباغ میں صفائی مہم دس اپریل تک جاری رہے گی، تقریب میں پاک فوج کے 18 ہارس کے کرنل علیم ، اور میجر بابر نے بھی خطاب کیا ۔رپورٹ اویس خان سوات نیوز ڈاٹ کام
496 total views, no views today


