سوات،سوات کے گرلز سکولوں میں سال 2014,15کے داخلہ مہم تیزی سی جاری ، ڈی ای او فی میل دلشاد بیگم نے پرائمری ہائی گرلز سکولوں کی بچیوں اور طالبات میں کتب تقسیم کیں ، سوات میں شہری اور دیہی علاقوں میں محکمہ تعلیم زنانہ کی جانب سے داخلہ مہم کیلئے آگاہی اور کتب کی تقسیم کا سلسلہ نیک شگون ہے ،اور یہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،
گرلز ہائی سکول حاجی بابا میں ڈی ای او زنانہ دلشاد بیگم نے دورے کے دوران بچیوں اور طالبات میں کتب تقسیم کیں ،ا س موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی ترقی کی بدولت ہم ترقی منازل طے کرسکیں گے ، انہوں نے مینگورہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بچیوں اور طالبات کو ہر طرح سے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگ تعلیم سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاہم اس سلسلے میں والدین ، استانیوں اور ہم سب کو مشترکہ ذمہ داری ہے ، اور ہمیں اس سلسلے میں احساس کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے کردار اداکررہی ہے ، امسال ضلع سوات میں شرح خواندگی بڑھانیا ور خصوصاً خواتین کی تعلیم کیلئے تماموسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے دور آفتادہ علاقوں میں بھی گرلز سکولوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ، جہاں پر غفلت کے مرتکب سکول عملہ کے خلاف کاروائی کی جائیگی داخلہ مہم کے پہلے روز ہاش سکول گرلز حاجی بابا میں 35 نئے بچیوں نے داخلے لئے ۔
484 total views, no views today


