سوات،چکدرہ میں سیشن جج کی عدالت نے چھ سال سے زیر التوا کیس کا فیصلہ سنا دیا، کیس جیتنے والے تاج محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی کالج کے مالکان فیصل ، جلیل ، اسرار اور عبدالرحیم نے میرے گھر پر جھوٹا مقدمہ چھ سال پہلے درج کیا تھا، مذکورہ لوگ میرے گھر کو زبردستی خرید کر اس میں ہاسٹل بنا نا چاہتا تھا، جب میں نے اپنے گھر کو بیجنے سے انکار کردیا تو مذکورہ لوگوں نے میرے خلاف سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ درج کردیا ،
مذکورہ لوگوں نے میرے اوپر کافی دباؤ ڈالنے کیلئے جعلی کیس بھی دائر کئے ، لیکن اخر کار فتح حق کی ہوئی اور چھ سال کا طویل انتظار ختم ہوگیا، تاج محمد نے کہا کہ سیشن جج کی عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیدیا جبکہ مخالف فریق کا مقدمہ خارج کیا، تاج محمد خان نے کہا کہ وکلاء برادری کا بے حدمشکور ہوں ، جنہوں نے میرے ساتھ پورا تعاون کیا ، جبکہ عدلیہ کا کردار بھی قابل تحسین ہے جنہوں نے تمام لوگوں کی باتیں سن کر حق کا ساتھ دیکر فیصلہ سنا دیا۔
393 total views, no views today


