سوات ،سوات کے سینئر صحافی اور سوات پریس کلب کے وائس چےئرمین غفور خان عادل کے گھر سے دن دیہاڑے چوری ، نامعلوم چور گھر کوخالی پاکر تالے کھلواکر گھر میں گھس گئے ، گھر کے بیڈ روم سے نقدی اور دیگر سامان لے اڑے ، جبکہ بیڈ روم میں توڑ پھوڑبھی کی ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری غفور خان عادل کی رہائش گاہ پہنچ گئی ، کانجو پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، کانجو میں آئے روز چوری کے بڑھتے ہوئے وارداتوں نے علاقے کے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،
تفصیلات کے مطابق سوات کے سینئر صحافی ، سوات پریس کلب کے وائس چےئرمین اور روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر غفور خان عادل کے گھر واقع کانجو میں نامعلوم چور اس وقت گھر میں داخل ہوئے جب گھر خالی تھا ، نامعلوم چوروں نے گیٹ پر لگے تالے توڑ ے بغیر کھو ل کر داخل ہوئے ، داخل ہونے کے بعد بیڈ روم کا تالہ کھولنے کے بعد وہاں کمرے میں پڑے ہوئے سوٹ کیس کے اندر 35 ہزار روپے اور بیڈ کے دروازے میں پڑے ہوئے دس ہزار روپے کے علاوہ کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بخت راج خان پولیس سٹیشن کانجو کے ایس ایچ او اکبر زیب خان ، امجد غفور اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی رپورٹ درج کردی ، غفور خان عادل نے نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کردی ہے ، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی تاہم ڈی ایس پی بخت راج خان اور ایس ایچ او اکبر زیب خان نے غفور خان عادل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
436 total views, no views today


