سوات،پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی 11اپریل کو سوات کا تین رزہ دورہ کریں گے،وہ مختلف علاقوں میں اجتماعات سے خطاب اورشمولیتی پروگراموں میں شرکت کریں گے،اس حوالے سے پختونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالد نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ محمودخان اچکزئی گیارہ اپریل کو سوات کے تین روزہ دورے پرآرہے ہیں ،
وہ حلقہ پی کے 86میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے سمیت جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،انہوں نے کہاکہ مرکزی قائد کے تین روزہ دورے اورجلسہ عام کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ پارٹی کارکن علاقے میں پوسٹرز،سٹیکرز،فلکسزلگانے کے ساتھ ساتھ پارٹی منشورپر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کررہے ہیں جبکہ انتخابی مہم بھی چلارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ محمودخان اچکزئی کا تین روزہ دورہ سوات پی کے 86میں سیاسی تبدیلی کا سبب بنے گا اوران کی آمد سے ہمارے نامزدامیدوار مختارخان یوسفزئی کے ووٹ بنک میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ کارکنوں اورعوام سے محمودخان کے اجتماعات میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔
502 total views, no views today


