بریکوٹ ، سوات کے گیٹ وے اور اہم ترین کارباری مرکز بریکوٹ میں غیر قانونی پارکنگ ،اڈے اور تجاوزات اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں جبکہ دوکانداروں نے فٹ پاتھ پربھی قبضہ کر کے ٹریفک نظا م کو خراب اور پیدل چلنے والوں کے لئے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں جس کی وجہ سے بریکوٹ کے اہم شاہراہیں پیر بابا روڈ،تاج ملوک شہید چوک،ہسپتال روڈ،مینہ بازارمیں روزانہ بری طرح ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے۔
ایک تو بریکوٹ کے لئے ٹریفک پولیس کم ہیں تو دوسری طرف ٹریفک اہلکار غیر قانونی اڈوں اور غلط جگہ پارکنگ کرنے والوں سے ہزاروں روپے بھتہ یا رشوت لیتے ہیں جس سے جو گاڑی جہان چاہے کھڑی ہوجاتی ہے ۔جو مصروف ترین کاروباری مارکیٹ ہیں اس میں پارکنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کیوجہ سے ذیادہ تر گاڑیاں سڑک کے دونوں ا طراف کھڑی ہو جاتی ہیں،تاجر وں سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ بازار میں پارکنگ کی جگہ بہت کم ہے جس کے باعث پارکنگ کے مسائل کاسامنا ہے ، اکثر غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک جام ہو جاتی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے موثر اقدامات نہ ہو نے کے باعث ٹریفک کنٹرول نہیں ہو رہی ہیں جبکہ ٹریفک گشت کا نظام بھی موثر نہیں ہے۔غیر قانونی اڈوں والے بااثر ہیں اور ان کو سرکاری اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس گشت کانظام بحال اور تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کی جائے اورپارکنگ کے لئے پلازوں کے اندر بندوبست کیا جائے
بریکوٹ میں کم عمر موٹر سا ئیکل، رکشہ ڈرائیوروں کی بہتات متعدد رکشہ ڈرائیوروں نے تمام بازاروں پر قبضہ کر لیا ، ٹریفک پولیس چائے پینے او ر روپے ف بٹورنے میں مصروف ، عوام کو رکشہ ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دِیا گیا ، من مانے کرائے وصول کرنے کے علاوہ رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشہ کھڑے کر کے ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دِیاجبکہ ٹریفک پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،بریکوٹ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوں کا قبضہ، رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشے کھڑے کر کے ٹریفک اور بازار میں آئے خرید و فروخت کرنے والوں کے لئے اذیت سے کم نہیں ، خواتین کو بالخصوص مشکلات کا سامنہ ہے کیونکہ رکشہ ڈرائیوروں میں فل والیم میں بیہودہ گانے لگا کر عوام کو پریشان کر اپنا فرض سمجھ لیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو سب اچھا نظر آ رہا ہے ، سماجی و عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
580 total views, no views today


