انٹرنیٹ تکنیکی طور پر کمپیوٹر کا ایک ایسا جال ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ کئی سال پہلے اسے امریکہ نے ایجاد کیا۔ یہ ایک ایسی سائنسی ایجاد ہے جسے امریکہ نے صرف اپنے دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید پیش رفت ہوتی رہی، مزید تبدیلیوں اور اختراعات کے ساتھ اب اس کا جال پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اس دور کا کوئی ایسا شعبۂ زندگی نہیں، جو اس سے متاثر نہیں ہوا یا اس کے بغیر چل رہا ہو۔ کمپیوٹر انٹرنیٹ کے ذریعے فوجی، تعلیمی اور تجارتی ادارے بلکہ عام شہری بھی آپس میں باہمی، سماجی اور معاشرتی تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ اسے استعمال کرتے ہوئے بہت آسانی اور تیزی سے سماجی، اخلاقی، سائنسی، تعلیمی بلکہ ہر قسم کی اطلاعات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ دنیا کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنا چاہیں، تو فوری طور پر ایسا کرسکتے ہیں۔ تجارتی روابط اور سائنسی تحقیقات کے لیے تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آپ جس قسم کے مشاغل رکھتے ہیں۔ ایسے ہی افراد سے دنیا بھر میں آپ کا رابطہ بڑی آسانی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ آپ دنیا کی بڑی بڑی مارکیٹوں سے بہ راہ راست خریداری کرسکتے ہیں۔ دنیا بھر کی یونی ورسٹیوں اور لائبریریوں سے عملی پیاس بجھاتی جاسکتی ہے۔
کمپیوٹر کی اسکرین پر آپ اپنے مافی الضمیر کا اظہار تصاویر اور آواز سے کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے تو بیرون ملک دوستی بھی ممکن ہے۔ انٹرنیٹ ہر اطلاعات کا انظام اس حد تک مربوط ہے کہ ورلڈ وائلڈ ویب اطلاعات کا ایک بیش بہا خزانہ موجود ہوتا ہے۔ آپ اس کے ذریعے دنیا بھر کے رسائل، بین الاقوامی اخبارات، اپنی پسند کی لائبریریوں، گرافک آوازوں اور کتب خانوں تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ای میل الیکٹرانک میل ہے۔ یہ کم سے کم وقت میں لوگوں سے مقامی اور بین الاقوامی طور پر ملاقات کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے بہ یک وقت ایک یا زیادہ لوگوں کو اپنے پیغامات جو گرافک کی صورت میں بھی ہوسکتے ہیں، پہنچائے جاسکتے ہیں۔ یہ سب سے مفید اور اہم ہے۔
انٹرنیٹ پروگرام ایف ٹی پی انٹرنیٹ جس سے مراد فائل ٹرانسفر پروگرام اور فائل ٹرانسفر پروٹوکول ہے۔ اس سے بہت سے اداروں کو آپس میں فائلوں کے تبادلے کرنے آسان ہوجاتے ہیں۔ اپوزینٹ اور انٹرنیٹ کا جال اپوزینٹ انٹرنیٹ کا سب سے بڑا استعمال ہونے والا پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے آپ دنیا کا ہر اخبار پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اس اخبار میں شرکت کرنا چاہیں، تو بڑی آسانی کے ساتھ شرکت بھی کرسکتے ہیں۔ اس میں مختلف موضوعات موجود ہیں، جو سائنس سے لے کر معاشیات تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یوں ان سب سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے یہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے۔
میلنگ لسٹ، ایسے لوگوں کی لسٹ ہوتی ہے جو مخصوص موضوعات میں دل چسپی رکھتے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ اس کے بارے میں پیغامات وصول کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنی پسند کے مطابق رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔ اور ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ دور جدید کی اہم ضرورت ہے۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جس نے خاص طور پر نوجوان نسل کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یہ ان کی تعلیمی زندگی اور اس کے مستقبل کے لیے ایک لازمی جزو کی حیثیت اختیار کرتی جارہی ہے۔ طلبہ اس کے ذریعے اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ کمپیوٹر سے دنیا بھر کی مشہور لائبریریوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک تعلیم اور ملازمتوں کے حصول کے لیے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اندرونی و بیرونی درس گاہوں میں داخلے کی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سائنس کی ایک ایسی ایجاد ہے، جس کے مثبت اور منفی دونوں پہلو موجود ہیں۔ مثبت لحاظ سے اس سے استفادہ کیا جائے تو نئی صدی میں داخل ہونے اور زمانے کی ترقی اور رفتار کا ساتھ دینے کے لیے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اگر اسے منفی رویوں کے لیے استعمال کیا جائے تو جتنی آسانی سے اس پر وقت ضائع کیا جاسکتا ہے اور ہر وقت ضائع کیا جاسکتا ہے اور کسی چیز پر نہیں کیا جاسکتا۔ جن گھرانوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے وہاں پر بچے، بوڑھے اور جوان سبھی اس سحر میں گرفتار ہیں۔ انھیں وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ بہ ہر حال ہر چیز بذات خود بری نہیں ہوتی سب کچھ اس کے استعمال پر منحصر ہے۔ اس کے مثبت پہلوؤں کو مد نظر رکھے ہوئے اس سے استفادہ کریں۔ کمپیوٹر و انٹرنیٹ کا اپنا کر جدت اختیار کریں اور کمپیوٹر سے جدید تعلیمی امور، معاشی اور سائنسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
6,869 total views, no views today


