مینگورہ،حجرہ آرگنائزیشن نے رائٹس ٹوایکس پریشن اسمبلی ایسوسی ایشن اینڈتھاٹ(آر ای اے ٹی) کے تعاؤن سے مینگورہ میں صحافیوں اوروکلاء کیلئے ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیاگیاجس میں ٹرینر ثمینہ اورریٹ کے پراجیکٹ منیجرکاشف نے شرکاء کو تربیت دی ،اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حجرہ انسانی حقوق کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے سمیت آگاہی کے سلسلے میں بھی کام کررہا ہے
اوراس مقصد کیلئے وہ مختلف مقامات پر تربیتی ورکشاپ اورسمینار منعقدکرارہاہے،لوگوں کی رسائی اوران کی مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کے ذمہ داروں اور سول سوسائٹی سے مل کر لوگوں میں بنیادی حقوق کے حوالے سے شعوراجاگر کررہے ہیں اورہم چاہتے ہیں اس ضمن میں عوام بھی ہماراساتھ دیں،انہوں نے کہاکہ رائے کااظہار کرنا ہرکسی کا بنیادی حق ہے مگر ہمارے معاشرہ میں بیشترلوگوں سے یہ حق چھینا گیا ہے جوانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے مگران کے خلاف ذمہ داروں کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں،اس موقع پر شرکاء کومختلف موضوعات دے کر الگ الگ گروپوں کی شکل میں پریکٹس بھی کروایا گیا۔
433 total views, no views today


