سوات، سوات سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ حلقہ پی کے 82سوات کی ترقی کے لئے 31کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں جس میں گلی کوچوں کی تعمیراور واٹر سپلائی سکیمیں بھی شامل ہیں ، علاقہ شمو ز ئی اور حلقہ نیابت پی کے 82سوات کے دور دراز علاقے جو پچھلی حکومتوں میں نظر انداز کئے گئے تمام علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا میر ا مشن ہے، علاقے کی سڑکوں کی تعمیر اوربجلی وپانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر سیکنڈری سکول شموزئی میں کلا س ششم سے لیکر دہم تک خیبر پختو نخواہ حکومت کی جانب سے دی گئی کتابیں طلبا ء میں تقسیم کیں ، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ حلقہ پی کے 82سوات ملاکنڈ دویژن کے سب سے تر قیاتی علاقہ ہو گاانہوں نے کہاکہ بچوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک تر قی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ بجلی کا کام جون تک مکمل کیا جائیگا جس پر تیزی سے کام جاری ہے حلقہ پی کے 82کیلئے مز ید 31کروڑ روپے منظور کر دیئے گئے ہیں جس میں گلی کوچوں ،تعمیر واٹر سپلائی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے،علاقے کے عمائدین نے ڈاکٹر امجد علی کا شکر یہ اد ا کیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے علاقے کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں جس کا ہمیں یقین نہیں تھا ڈاکٹر امجد علی واحد ایم پی اے ہیں جنہوں نے حلقے میں سب سے زیادہ تر قیا تی کام کئے جس پر علاقے کے عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی یو سی شموزو شاہی ملک خان ،،میڈ یا ایڈ وازئیر سید باچا حسین اور سکول کے پر نسپل اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔
411 total views, no views today


