سوات،سوات کے تحصیل بریکوٹ میں شروع ہونے والے سہ روزہ اجتماع شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی بریکوٹ سے لیکر شنگردار تک تمام دوکانات اور ہوٹلز بند کردئے گئے ہیں، سڑک کنارے موجود دکانیں اور ہوٹلز کی بندش کی وجہ سے دوکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بند ہونے والے دکانداروں نے میڈیا کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اجتماع کیلئے سودا سلف خرید لیا تھا
لیکن نامعلوم وجوہات کے بناء پر ہمارے ہوٹلز اور دکانات کو بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے اور ہماری دکانیں اور ہوٹلز بند کردی گئی ، جس سے ہمارا لاکھوں کا نقصا ن اٹھانا پڑرہا ہے، دکادنداروں نے کہا کہ سڑک کنارے زمین پر موجود لوگوں کو اٹھانا ٹھیک ہے لیکن دکانوں اور ہوٹلز کو بند کرنے کا جواز نہیں بنتا ، انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے ۔
634 total views, no views today


