سوات، سوات کے تحصیل بریکوٹ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سہ روزہ تبلیغی اجتماع سترہ اپریل سے شروع ہوکر انیس اپریل کو ختم ہوگا، سیکورٹی فورسز اور پولیس سمیت تبلیغی رضاکار بھی سیکورٹی کے انتظامات میں مصروف ہیں، تبلیغی اجتماع کیلئے ملک بھر سے تبلیغی حضرات کا انا شرو ع ہوگئے ہیں، تبلیغی اجتماع جمعرات کے دن عصر کے نماز کے بعد شروع ہوگا،
اور ہفتہ کے روز صبح اٹھ بجے دعا کے بعد اجتماع اختتام پذیر ہوگا، بدھ کے روز پچیس ہزار سے زائد افراد نے اجتماع کے پنڈال میں جمع ہوگئے تھے، اور انتظامات سمیت دیگر کاموں میں مشغول ہیں، ذرائع کے مطابق اجتماع میں پانچ سے سات لاکھ افراد شرکت کرینگے ، جبکہ اجتماع میں تبلیغی جماعت سے وابستہ علماء کرام ائے ہوئے لوگوں سے خطاب کرینگے، جبکہ مولانا طارق جمیل پچھلے تین روز سے سوات میں مختلف مقامات پراجتماعات سے خطاب کررہے ہیں، بدھ کے روز معمولی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ائے ہوئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
470 total views, no views today


